بلیک باکس: کاک پٹ وائس ریکارڈ اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر
سب سے پہلے توآپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ بلیک باکس کوئی ایک خاص ڈبہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کالے رنگ کا ہوتا ہے۔
عام طور پر جس چیز کو بلیک باکس کہا جاتا ہے یہ دو آلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ایک تو فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اوردوسرا کاک پٹ وائس ریکارڈ۔
فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ وہآلہ ہوتا ہے جس میں جہاز کے بارے میں دوران پرواز ، مختلف معلومات محفوظ ہو رہی ہوتی ہیں۔
’فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ میں موجود مواد کو واپس چلایا جاتا ہے تو آپ کو پرواز کے حوالے سے تمام معلومات جیسے کہ پرواز کی اونچائی کیا تھی ، جہاز کی رفتار کیا تھی، لینڈنگ گیئر کھلا تھا یا بند تھا، فلیپ نیچے تھے یا نہیں۔ کاک پٹ کے اندر جو جو کام طیارے کا تمام عملہ کر رہا ہوتا ہے اس کی تمام تفصیلات وقت کے ساتھ اس میں محوظ ہو رہی ہوتی ہیں یہ ایک خاموش فلم ہوتی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس وقت کیا ہو رہا تھا۔‘
ہوا بازی میں ہر عمل ریکارڈ ہو رہا ہوتا ہے۔ ہوائی جہاز کے انجن سٹارٹ ہونے سے جہاز کے منزل مقصود پر پہنچ کر پارک ہونے تک کا تمام ڈیٹا نہ صرف محفوظ کیا جاتا ہے بلکہ بیشتر اوقات اس کو پرواز کے دوران براہ راست کسی موبائل سگنل کے ذریعے کنٹرول سینٹر تک بھیجا بھی جا رہا ہوتا ہے۔
تفتیشکاروں کے لیے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ یہ بتاتا ہے کہ کیا ہوا اور کب ہوا۔
دوسری جانب کاک پٹ وائس ریکارڈ آپ کویہ بتاتا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ کیوں اور کیسے ہوا۔
کاک پٹ وائس ریکارڈ میں وہ تمام باتیں ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہیں جو کہ کاک پٹ میں کی جا رہی ہوتیں ہیں۔ اس میں پائلٹ کی زمینی عملے سے تمام گفتگو اور اپنے شریک پائلٹ یا عملے سے ساری بات چیت ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہے۔ 'جو بات پائلٹ نے کی ہے اور جو بات اس کے کانوں میں گئی ہے وہ سی وی آر میں ریکارڈ ہوگی۔
اگر کوئی پائلٹ اپنے شریک پائلٹ سے یہ کہے کہ 'یارآج بہت زیادہ وقت زیادہ ہوگیا ہے، اورمجھے آج جلدی گھر پہنچنا تھا ، ذرا جلدی چلیں گے،زیادہ اونچائی پر جائیں گے!' تو اس سے آپ کو پائلٹ کی اورجہاز کے عملے کی اس وقت کی سوچ کا پتا چلتا ہے۔
Comments
Post a Comment