کراچی میں ایک جوڑے کی شادی کی تاریخ 29 مارچ طے تھی مگر اچانک ہونے والے لاک
ڈاؤن نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا- ایک جانب تو شادی کا عروسی جوڑا جس بوتیک میں تھا
وہ بند پڑاہوا تھااوپر سے کیٹرنگ کا آرڈر، پارلر کا آرڈر یہاں تک کہ کیمرہ مین کے ساتھ
بکنگ تک ہر چیز کی جا چکی تھی مگر لاک ڈا وَن کی وجہ سے سب کچھ ناممکن نظر آرہا تھا اس موقع پر اس جوڑے
نے اپنی خوشیوں کو ایک نیا رنگ دینے کا فیصلہ کیا-
دلہن نے اپنے ہی جہیز کے ایک سرخ رنگ کے جوڑے کو عروسی لباس کے طور پر منتخب کر کیا اور کسی پارلر میں جانے کے بجائے اپنا میک اپ خود ہی کر لیا۔ گھر والوں نے خود ہی بارات کے قلیل سے مہمانوں کے لیے خود ہی بنا لیا اور گھر میں موجود کیمروں سے گھر والے خود ہی فوٹو گرافر بن بیٹھے۔-
مگر اس شادی کی سب سے خاص بات تھی اس میں شریک ہونے والے مہمانوں کی کثیر تعداد ۔ جو لاک ڈاؤن کے باوجود شادی میں زوم کے ذریعے آن لائن شریک ہوئے اور انہوں نے لائیو اس شادی کی تمام تقریبات میں دنیا بھر سے بھرپور شرکت کی-
Comments
Post a Comment