پولیس کی تحویل میں ہلاکت، جھڑپوں کے بعد نیشنل گارڈ کے فوجی دستے تعینات،جانیے کس ملک میں

Strikes in USA
امریکہ میں پولیس کے زیر حراست ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کی موت کے بعد  امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں جھڑپیں  شروع ہوگیں جس کے بعد اب وہاں امریکی  نیشنل گارڈ نامی فوجی دستے کے مسلح اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

46 سالہ جارج فلوئیڈ سوموار کو ہلاک ہوئے تھے۔ ایک ویڈیو میں دیکھایا گیا تھا کہ ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار جھک کر اپنے گھٹنے سے جارج کا گلا گھونٹ رہا ہے اور انھیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

اب امریکہ کے اس  شہر میں مسلسل  تین راتوں تک مظاہرے  جاری رہے  ہیں۔

امریکہ کی ہر ریاست میں اپنا اپنا نیشنل گارڈ ہوتا ہے۔۔ یہ ایک ایسی فوجی قوت  ہے جو ہر وقت تیار رہتی ہے اور اسے گورنر کی ضرورت کے مطابق کسی بھی وقت تعینات کیا جاسکتا ہے

Comments