وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا:' ہمیں کب تک کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا؟'

Prime Minister Imran Khan
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک کرونا کی ویکسین نہیں بنتی تب تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی رہنا ہوگا، ہماری صورتحال ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت بہتر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ما ضی میں صحت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کورونا کی وبا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے،مغربی ممالک کے ساتھ موازنہ کیا جاےَ تو ہمارے حالات ویسے نہیں ہیں ، کورونا کی وجہ سے ترقی یافتہ مماک میں بہت برے حالات ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کا اصل حل ویکسین ہی ہے، جب تک کورونا کی ویکسین نہیں بنتی تب تک ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا

Comments