امریکہ سے کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ایک بڑی خوشخبری آ گئی۔ امریکی ریاست میساچوسٹس کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی ’ماڈرینا‘ نے کورونا وائرس کی ایک ویکسین تیار کی تھی جس کے انسانوں پر ابتدائی تجربات کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یہ ویکسین انسانوں پر محفوظ اور مو¿ثر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ محدود پیمانے پر انسانوں پر تجربات کیے گئے جن کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ ویکسین انسانوں پر استعمال کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔ حتمی رپورٹ کے مطابق اب تک مختلف ممالک کے سائنسدان ویکسینز تیار کر چکے ہیں جن میں سے یہ پہلی ویکسین ہے جسکے انسانوں پر تجربات کیے گئے ہیں اور وہ محفوظ اور مو¿ثر ثابت ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment