کورونا وائرس: کیا کرونا وائرس کے مرض کا پتہ مریض کی کھانسی کی آواز سے لگایا جا سکتا ہے؟

Corona Cough Corona Test with cough
مکہ مکرمہ میں واقع یونیورسٹی کے سیادۃ سینٹر نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس کے اسکالر مصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانسی سے نکلنے والی آواز کا تجزیہ کر کے کورونا وائرس کی تشخیص کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

سیادۃ سینٹر کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے انہیں ایسے رضا کاروں کی ضرورت ہے جو کھانسی کی آواز ایک مخصوص طریقے سے ریکارڈ کر کےان تک پہنچائیں۔

 طبِی ماہرین کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ کھانسی کے وہ  مریض کورونا کے مریض ہوں یا انہیں سانس کا عارضہ لاحق ہو، کوئی بھی شخص جو کھانسی میں مبتلا ہو وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی کھانسی کی آواز ویب سائٹ پر ریکارڈ کروا سکتا ہے تا کہ اس کی آواز کا تجزیہ کیا جا سکے۔

سیادۃ سینٹر کے مطابق کئی اسکالر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام تنفس کے بعض امراض مثلاً ٹھنڈ سے ہونے والے نزلے اور کالی کھانسی کی تشخیص،کھانسی کی  آواز کی مدد سے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات واضح رہے مرض کی تشخیص کے لیے لیباریٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ اس کے بغیر ہی مرض کی نشاندہی کرلی گئی۔

Comments