ہوائ جہاز کے حادثے کے دوران حفاظتی تدابیراختیار کرنے پر جان بچنے کا کتنا امکان ہوسکتا ہے؟جانیے۔

Safety Precautions while air journey
ہوائی جہاز کے سفر کے دوران تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر پر کس حد تک جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس کے بارے میں ہوا بازی کے مختلف ماہرین کی رائے جانیے اور آپ بھی اپنے ہوائ سفر کو محفوظ بنائیں:

* اگر آپ ایمرجنسی ایگزٹ کے نزدیک کی 5 قطاروں میں سے موجود کسی سیٹ پر بیٹھے ہیں تو کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں آپ کے بچنے کا امکان زیادہ  ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ان دروازوں کے قریب آگ بھڑک جائے  تو بچنا یکسر  ممکن  نہیں  ہوتا۔

* ایمرجنسی ایگزٹ سیٹ پر بیٹھے مسافروں کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ جہاز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران دروازے کے سامنے  اپنا کوئی سامان ہرگز نہ رکھیں۔

* حفاظتی اقدامات کو  غور سے سنیں ۔جہاز اڑنے سے قبل کیبن  کری و یا  ویڈیو کے ذریعہ بتائی جانے والی  تمام حفاظتی اقدامات غور سے سنیں ۔ یہ کسی ہنگامی صورتحال میں آپ کے لیے انتہائ کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

* ہوائ سفر کے دوران آپ کی آگے کی سیٹ کی پاکٹ میں ائیر لائن سیفٹی کارڈ رکھا ہوا ہوتا ہے۔ اسے غور سے پڑھیں۔ اس میں لکھا ہوتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے، اور جہاز میں موجود آلات اور سہولیات کیسے آپ کی جان بچا سکتے ہیں۔

* ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل سیٹ بیلٹ لازمی پہن لیں ۔ یہ آپ کو چھوٹے موٹے جھٹکے یا حادثے کے دوران محفوظ رکھتی ہے۔

* دوران سفر سونے سے قبل بھی سیٹ بیلٹ باندھ لیں تاکہ بے خبری میں کسی حادثے کا شکار بننے سے  ممکنہ ظور پرمحفوظ رہ سکیں۔

* جہاز میں داخل ہو کر سب سے پہلے ایمرجنسی ایگزٹ کے راستوں کو دیکھیں اور انہیں ذہن نشین کرلیں۔

* لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران بہت زیادہ  الرٹ رہیں ،موبائل ، کتاب وغیرہ کو بیگ میں پہلے رکھ دیں۔

* ہوائی سفر کے لیے آرام دہ لباس کا منتخب کریں ۔ کوشش کریں کہ جوتے بھی فلیٹ اور ہلکے استعمال کریں۔

یہ چند ایک ایسے حفاظتی اقدامات ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے طور پر جان بچانے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔

Comments