عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ابھی تک کرونا وائرس وبا کی پہلی
لہرہی چل رہی ہے اور دنیا اس سے ابھی تک باہر نہیں نکلی جبکہ کرونا وبا کی دوسری لہر بھی آئے گی۔
ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک رائن نے سوموار کو کہا کہ ہم لوگ عالمی سطح پر وبا کی پہلی لہر کے بیچ میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہم ابھی تک اسی مرحلے میں ہیں جس میں بیماری زور پکڑ رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی امریکہ، جنوبی ایشیا اور دوسرے خطوں میں کرونا کیسز کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ بیماری کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور دوسرے خطوں کو اپنے اقدامات میں نرمی کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ سنگین نتایج آ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر رائن عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگراموں کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے وبا کی دوسری لہرآنے سے مہینوں پہلے انتباہ جاری کیا جس سے ان لوگوں کے خدشات کومزید تقویت ملی جو کاروبار جلدی کھولنے کی مخالفت کررہے ہیں ۔
Comments
Post a Comment